بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ناپاک کپڑے کو پاک کرنے کا طریقہ


سوال

کیا ناپاک کپڑوں کو پاک کرنے کے لیے اچھی طرح رگڑنا چاہیے یا پانی بہا دینا کافی ہے؟

جواب

اگر کپڑوں پر نجاست لگ جائے تو ان کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جس جگہ نجاست لگی ہو اس جگہ کو تین مرتبہ اس طور پر دھو لیا جائے کہ ہر مرتبہ پانی ڈالنے کے بعد اچھی طرح نچوڑ لیا جائے،  اس طرح تین مرتبہ کر لینے سے کپڑے پاک ہو جائیں گے۔البتہ  اگر ناپاک کپڑے کو تالاب یا  کسی اور جگہ اچھی  طرح دھویا جائے، اور اس پر خوب پانی بہایا جائے کہ نجاست کا اثر دور ہوجائے تو  وہ کپڑا پاک ہوجاتا ہے، اگر  چہ اسے تین مرتبہ نچوڑا نہ  گیا ہو۔ اصل مقصود نجاست زائل کرنا ہے، اس لیے اگر نجاست رگڑنے سے زائل ہوتی ہو اسے رگڑ کر ہٹانا چاہیے۔  فتاوی شامی میں ہے:

"لَوْ غُسِلَ فِي غَدِيرٍ أَوْ صُبَّ عَلَيْهِ مَاءٌ كَثِيرٌ، أَوْ جَرَى عَلَيْهِ الْمَاءُ طَهُرَ مُطْلَقًا بِلَا شَرْطِ عَصْرٍ وَتَجْفِيفٍ وَتَكْرَارِ غَمْسٍ هُوَ الْمُخْتَارُ". (1/333، باب الانجاس، ط؛ سعید) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200697

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں