بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ناپاک کپڑے میں نماز


سوال

پیشاب کے بعد چنے کے دانے کے برابر ٹشوپیپر کا دانہ سا بنا کر میں ذکر کے سوراخ میں رکھ لیتا ہوں جو ممکنہ طور پر نکلنے والے قطرات کے لیے ایک آڑ کا کام دیتا ہے، اب سوال یہ ہے کہ کیا اس کے ہوتے ہوئے نماز درست ہوجائے گی، حال یہ ہے کہ وضو تو میں نیا ہی کرتا ہوں؟؟

جواب

اگر ٹشوپیپر   سوراخ کے اندر ہے اور اس پر  پیشاب کے قطرے لگ چکے ہیں تو  اس  سے نماز فاسد نہیں ہوگی،البتہ جب یہ ٹشو پیپر  نکالا جائے گا اس وقت وضو ٹوٹ جائے گا۔

 اور اگر ٹشو پیپر رکھنے کے باوجود پیشاب کے قطرے ٹشوپیپر  کے باہر والے حصے پر ظاہر ہوجائیں تو اس سے بھی نماز فاسد ہو جائے گی۔

''( قوله: ولا یمکن حبسه الخ ) فیتعین علیه رده متی قدر علیه بعلاج من غیر مشقة، وفي المضمرات عن النصاب: به سلس البول فجعل القطنیة في ذکره ومنعه من الخروج وهو یعلم أنه لو لم یحش ظهر البول، فأخرج القطنة وعلیها بلة فهو محدث سا عة إخراج القطنة فقط، وعلیه الفتوی. وإذا لم یمتنع العذر بذلک هل یفعله تقلیلاً للنجاسة بقدر الإمکان؟ قالوا: ینبغي، قال ابن امیر حاج: أي یستحب ؛ لما في الخلاصة: لو لم یفعل لا بأس به، وقال الحلبي: أي یجب '' …الخ (حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح : ١٤٩) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200151

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں