بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ناپاک قالین پاک کرنے کا طریقہ


سوال

 ناپاک قالین وغیرہ کو پاک کرنے طریقہ کیا ہے؟ صرف 3 مرتبہ پوچا لگانے سے پاک ہوجائے گا? 

جواب

قالین پاک کرنے کا اصل طریقہ تو یہ ہے کہ ناپاک حصہ پر خوب پانی بہا کر قالین کو لٹکا دیا جائے یہاں تک کہ پانی کے قطرے گرنا بند ہوجائیں، اور یہ عمل تین مرتبہ دھرایا  جائے، پس صورتِ مسئولہ میں اگر قالین کو  ہٹاکر مذکورہ طریقے سے پاک کردیا جائے تو زیادہ بہتر یہی ہے۔

البتہ اگر اسے زمین پر چپکا  دیا گیا ہے اور ہٹانا ممکن نہیں ہے  تو  پھر اسے پاک کرنے کی یہ صورت ہوسکتی ہے کہ کسی مائع کیمیکل/ پیٹرول وغیرہ سے اس ناپاک جگہ کو اتنی مرتبہ اچھی طرح صاف کیا جائے اور خشک کیا جائے کہ نجاست کا زائل ہونا یقینی ہوجائے تو بھی قالین پاک ہوجائے گا۔

اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو نجاست خشگ ہوجانے کے بعد صرف اس حصے کو صاف کردیں، اس صورت میں قالین صاف تو ہوجائے گا، لیکن پاک نہیں ہوگا، اس کے اوپر  پاک مصلی یا کوئی پاک کپڑا بچھا کر نماز ادا کی جاسکتی ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201856

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں