بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ناپاکی کو ہاتھ لگانے کے بعد موبائل استعمال کرنے سے موبائل کا حکم


سوال

کیا جب ہم سو کر اٹھتے ہیں احتلام کی حالت میں تو اگر ہمارا ہاتھ احتلام والی جگہ پر لگا ہوا ہو اور اس کے بعد اسی ہاتھ سے موبائل استعمال کیا تو موبائل ناپاک ہو گا؟ نیز موبائل کو پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

جواب

اگر احتلام والی جگہ خشک ہوچکی ہو یا اس جگہ پر ہاتھ لگ کر خشک ہوچکا ہو تو خشک ہاتھ موبائل پر لگانے سے موبائل ناپاک نہیں ہوگا، اگر نجاست کی وہ تری موبائل پر لگ جائے تو اگر وہ اسکرین وغیرہ پر ہے تو اس کو صاف کپڑے سے صاف کرلیا جائے اور اگر اندر  بھی چلی گئی ہو تو پیٹرول وغیرہ سے پاک کرلیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200388

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں