بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نام اور بیماری


سوال

کیا ’’مریحہ عروش‘‘  نام رکھنا ٹھیک ہے؟ نیز اس نام کے معانی بتادیجے؟ ہمارے رشتے داروں میں جس بچی کا یہ نام ہے وہ پیدائش کے بعد سے بہت بیمار ہے.

جواب

’’مُرِیْحَه‘‘ میم کے پیش کے ساتھ، اس کا معنی ہے: راحت پہنچانے والی ۔یہ نام درست ہے۔ اگر یہ لفظ میم کے زبر کے ساتھ ہو تو اس کا معنی ہوگا بہت زیادہ خوش ہونے اور اترانے والی۔ اس اعتبار سے بھی نام رکھنا فی نفسہ درست ہے، البتہ نام تبدیل کروانا چاہیں تو کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا کی نسبت سے یا اچھے معنیٰ والا کوئی عربی نام رکھ لیجیے۔

مذکورہ بیماری کا اس نام سے تعلق نہیں ہے،   بیماری اور شفا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، پورے یقین وخلوص کے ساتھ اللہ جل شانہ سے دعا کرتی رہیں، اور وقتاً فوقتاً حسبِ استطاعت صدقہ نکالتی رہیں، صبح وشام درود شریف، سورہ فاتحہ، آیۃ الکرسی، سورہ الم نشرح ، چاروں قل  اور درود شریف سات سات مرتبہ پڑھ کر دونوں ہاتھوں میں تھتکار کرکے پورے جسم پر پھیردیا کریں، درج ذیل دعا پڑھ کر بھی دم کریں:

"اَللّٰهُمَّ رَبَّ النَّاسِ أَذْهِبِ الْبَأْسَ وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِيْ لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ شِفَاءً لَايُغَادِرُ سَقَماً". (ترمذي)

نیز کسی مستند معالج سے علاج بھی کراتے رہیں، اللہ جل شانہ نے موت کے علاوہ ہر بیماری کی دوا پیدا فرمائی ہے، امید ہے کہ اسی کے فضل سے شفا ملے گی۔

 "المَرَحُ : شدَّة الفَرَحِ والنشاط حتى يجاوزَ قَدْرَه ؛ وقد أَمْرَحَه غيره ، والاسم المِراحُ ، بكسر الميم ؛ وقيل : المَرَحُ التبختر والاختيالُ .
وفي التنزيل : ولا تَمْشِ في الأَرض مَرَحاً أَي متبختراً مختالاً ؛ وقيل : المَرَحُ الأَشَرُ والبَطَرُ ؛ ومنه قوله تعالى : بما كنتم تَفْرَحونَ في الأَرض بغير الحق وبما كنتم تَمْرَحُونَ .
وقد مَرِحَ مَرَحاً ومِراحاً ، ورجل مَرِحٌ من قوم مَرْحى ومَراحى ؛ ومِرِّيحٌ ، بالتشديد ، مثل سِكِّيرٍ ، من قوم مِرِّيحينَ". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200124

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں