بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ناخن بڑھ جائیں تو فرشتے نہیں آتے کیا یہ درست ہے؟


سوال

کیا ایسا ہے کہ جب ناخن بڑھ جائیں تو فرشتے نہیں آتے ؟

جواب

واضح رہے کہ فطرتِ انسانی میں سے ناخن تراشنا بھی ہے، جیسا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ’’صحیح بخاری‘‘ و ’’صحیح مسلم‘‘ میں مذکور ہے۔ اور فقہاءِ کرام نے ہر ہفتہ ناخن تراشنے کو مستحب قرار دیا ہے، اور ہرجمعے کے روز نہ کاٹ سکے تو ایک جمعہ چھوڑ کر پندرہ دن میں تراش لے، اور چالیس دن سے زیادہ ناخن یا بال نہ کاٹنا مکروہ ہے۔ نیز مروجہ فیشن کے طور پر  یا فساق و فجار کی مشابہت میں ناخن بڑھانے کی اجازت نہیں۔ نیز  ناخن بڑھانا بعض بیماریوں کا سبب بھی ہے۔لیکن ہمیں ایسی کوئی روایت نہیں ملی جس میں یہ صراحت ہو کہ ناخن بڑھ جانے یا نہ کاٹنے کی صورت میں  رحمت کے فرشتے نہیں آتے۔

البتہ   مشکاۃ شریف میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺنے ارشاد فرمایا: جس گھر میں تصویر یا کتا یا جنبی ہو اس میں فرشتے داخل نہیں ہوتے۔اور  جنبی سے مراد وہ ہے جو بدکاری کے نتیجے میں جنبی ہوا ہو، یا جسے غسلِ جنابت میں سستی اور کاہلی کی بنا پر  اتنی تاخیر  کی عادت ہو کہ نماز قضا ہوجاتی ہو۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200810

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں