میں ایک گھنٹے کے 5 ڈالر لیتا ہوں اور وہ مجھ سے کوئی بھی کام کرواتے ہیں، کبھی وہ اُس ایک گھنٹے میں مجھ سے سیل میں سے میوزک ٹکٹس خریدنے کا بھی کہتے ہیں تو کیا یہ کام جائز ہے ؟
کوئی بھی ناجائز کام کسی کے لیے اجرت پر کرنا یا بلا اجرت کرنا جائز نہیں۔میوزک ٹکٹس کی خرید و فروخت جائز نہیں؛ لہذا آپ ان سے یہ شرط رکھ دیں کہ آپ اس وقت میں کوئی ناجائز کام نہیں کریں گے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144106200045
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن