ایک نابالغ بچہ امام کے پیچھے اقامت کرے اور پھر وہی پر کھڑے ھو کر نماز بھی پڑھے برائے مہربانی تسلی بخش جواب دے کر مشکور فرمائے۔
نابالغ بچہ اگر ناسمجھ ہے تو اس کی اقامت بھی مکروہ ہے اور صف میں امام کے پیچھےکھڑا ہونا بھی مکروہ ہے، اور اگر سمجھدار ہے تو اقامت بھی اس کی درست ہے اور امام کے پیچھے کھڑے ہوکر نماز کی ادائیگی بھی۔واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143708200057
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن