بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نابالغ بچے کے مال میں زکاۃ کا حکم


سوال

کیا نابالغ بچے پر زکاۃ واجب ہوتی ہے؟

جواب

جس طرح نماز ،روزہ  ، حج اور دیگر عبادات نابالغ پر فرض نہیں ہیں اسی طرح اس پر زکاۃ بھی فرض نہیں ہے ؛ لہذا اگر بچہ صاحبِ نصاب ہے تب بھی نابالغ ہونے کی وجہ سے اس کے مال پر زکاۃ  واجب نہیں ہوگی ، اور ولی کے ذمے بھی نابالغ کے مال سے زکاۃ ادا کرنا لازم نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200357

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں