بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نئی سم خریدنے پر پیکج دینا


سوال

موبائل کمپنی نئی سم پر 3مہینوں کے لیے ایک پیکیج دیتی ہے ہر 50  روپے کے لوڈ پر آپ کو ١٠٠٠mbs،  ٥٠٠منٹس اور٥٠ دوسرے نیٹ ورک منٹس ٥ دنو ں کے لیے، ٥ روپے ٹیکس کاٹتی ہےاور ٤٥ روپے آپ کے محفوظ رہتے ہیں، ہر ٥ دنوں کے بعد آپ کو یہ عمل دہرانا پڑتا ہے، پیسےآپ کے محفوظ رہتے ہیں،  صرف ٥ روپے کٹ جاتے ہیں، کیا اس میں سود تو نہیں ہے؟

جواب

موبائل کمپنیوں کا نئی سم خریدنے پر یہ پیکج دینا کہ ہر 50 روپے کے لوڈ پر ہزار ایم بی نیٹ ورک، 500 منٹس اور 50 دوسرے نیٹ ورک پر منٹس دینا شرعاً درست ہے، کیوں کہ 50 روپے کا لوڈ کرواکر صارف موبائل کمپنی کی اس قدر رقم کی سہولت حاصل کرتا ہے جس پر کمپنی اسے بطورِ انعام یہ سہولیات دیتی ہے، 50 روپے بطور قرض نہیں دیا جاتا۔  فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200489

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں