بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مین روڈ سے دور ادارے میں جمعہ کا قیام


سوال

ہم ایک ادارے میں ملازمت کرتے ہیں جو کہ مین روڈ سے 3-4 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے تقریباً2ہزار افراد 7-8مساجد ایک مسجد میں پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا کرتے ہیں، وہاں سیکورٹی کی وجہ سے اذنِ عام بھی نہیں، نہ ہی سارے ملازمین باہر جا کر نمازجمعہ ادا کر سکتے ہیں، ساری مساجد میں جمعہ کی نماز ہوتی ہے، کیا ہم وہاں جمعہ کی نماز پڑھیں یا ظہر ؟

جواب

مذکورہ ادارہ اگر شہر یا فنائے شہر  یا کسی بڑے قصبے میں واقع ہو تو وہاں جمعہ کی نماز ادا کی جائے گی اور اگر شہر یا فنائے شہر کی حدود سے باہر ہو تو ظہر کی نماز ادا کی جائے گی۔

حاشية رد المحتار على الدر المختار - (2 / 137):
"عن أبي حنيفة أنه بلدة كبيرة فيها سكك وأسواق ولها رساتيق وفيها وال يقدر على إنصاف المظلوم من الظالم بحشمته وعلمه أو علم غيره يرجع الناس إليه فيما يقع من الحوادث وهذا هو الأصح اهـ". 
فقط واللہ اعلم
 


فتوی نمبر : 144104200464

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں