شوہر بیوی کو پیغام دے کہ گھر پہنچنے سے پہلے میرے گھر سے نکل جاؤ۔ کیا اس صورت طلاق ہو گی؟
شوہر نے بیوی کو جب یہ الفاظ کہے کہ "گھر پہنچنے سے پہلے میرے گھر سے نکل جاؤ" تو ان الفاظ سے طلاق کا واقع ہونا نیت پر موقوف ہو گا، اگر شوہر نے ان الفاظ سے طلاق کی نیت کی ہو تو طلاق واقع ہو جائے گی اور اگر طلاق کی نیت نہ ہو تو طلاق واقع نہ ہو گی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144003200362
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن