بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

میراث کی زمین میں اگلا حصہ (فرنٹ سائڈ) کسے دیاجائے؟


سوال

مورثہ زمین میں چار بیٹی اور ایک بیٹا مشترک ہیں اس زمین کو کس کو آگے کا حصہ اور کس کو پیچھے کا حصہ دیں جب کہ آگے  پیچھے  ہر ایک آگے کا حصہ مانگ رہے ہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اولاً  کوشش کی جائے کہ باہمی رضامندی سے زمین کی تقسیم ہوجائے؛ تاہم اگر باہمی تقسیم نہ ہو تو زمین اس طرح تقسیم کی جا ئے کہ ہر ایک کا کچھ حصہ اگلی زمین میں آئے، اگر اس طرح کرنے سے زمین قابلِ انتفاع نہیں رہتی تو  کل زمین کی قیمت لگا کر قیمت کے حساب سے تقسیم کردی جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200200

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں