بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مہر کی کم از کم مقدار کتنی ہے؟ حائضہ سے ہم بستری کرنے کی صورت میں کتنی مقدار صدقہ مستحب ہے؟


سوال

1۔  کم سے کم مہر  کی مقدار کتنی ہے؟ (اگر گرام میں بتا دیں تو عین نوازش ہو گی )

2۔ حیض کی حالت میں وطی کرنے پر کتنا صدقہ دینا مستحب ہے ؟

جواب

1) مہر کی کم سے کم مقدار ۱۰  درہم کے بقدر چاندی یا اس کی قیمت ہے ۔  اور۱۰  درہم کا وزن۲  تولہ ساڑھے سات ماشہ ہے، اور موجودہ وزن کے مطابق  اُس کی مقدار ۳۰  گرام۶۱۸  ملی گرام ہوتی ہے۔ (مستفاد از مفتاح الاوزان)

۲) حیض کی حالت میں وطی (ہم بستری ) کرنے کی صورت میں دیکھا جائے کہ خون سرخ ہے (یعنی حیض کی ابتدائی مدت  ہے) یا زرد ہے(یعنی حیض کا آخر ہے)، اگر خون سرخ ہو تو ایک دینار یعنی ساڑھے چار ( 4.5 )ماشہ سونا  اور موجودہ وزن کے اعتبار سے  ۴گرام،۳۷۴ملی گرام (4.374 gm) اور  اگر خون زرد ہو تو نصف دینار یعنی سوادوماشے سونا  اور موجودہ وزن کے اعتبار سے  ۲ گرام، ۱۸۷ ملی گرام (2.187 gm )  سونا صدقہ کرنا مستحب ہے۔

سنن الترمذي ت بشار (1/ 200):

"حدثنا علي بن حجر، قال: أخبرنا شريك، عن خصيف، عن مقسم، عن ابن عباس، عن النبي صلى الله عليه وسلم في الرجل يقع على امرأته وهي حائض، قال: يتصدق بنصف دينار.

حدثنا الحسين بن حريث، قال: حدثنا الفضل بن موسى، عن أبي حمزة السكري، عن عبد الكريم، عن مقسم، عن ابن عباس، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: إذا كان دماً أحمر فدينار، وإذا كان دماً أصفر فنصف دينار. حديث الكفارة في إتيان الحائض قد روي عن ابن عباس موقوفاً ومرفوعاً، وهو قول بعض أهل العلم، وبه يقول أحمد، وإسحاق. وقال ابن المبارك: يستغفر ربه ولا كفارة عليه. وقد روي مثل قول ابن المبارك، عن بعض التابعين منهم: سعيد بن جبير، وإبراهيم النخعي، وهو قول عامة علماء الأمصار".فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200065

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں