بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مہران نام کے معنی کیا ہے؟


سوال

’’مہران‘‘  نام کے معنی کیا ہے?

جواب

’’مہران‘‘  عربی نام نہیں ہے، کسی دوسری لغت میں مردوں کا نام رکھا جانا معروف ہے۔ جہاں تک ہمیں دست یاب ہوا یہ فارسی لفظ ہے، جو لفظِ ’’مہر‘‘ (آفتاب کا مترادف) سے بناہے۔ باقی قدیم لغات میں  دریائے سندھ کو دریائے مہران، اور وادی سندھ کو وادی مہران کہا گیا ہے۔  اس کے علاوہ  خراسان کے علاقہ میں ’’مہران ‘‘ نام کی ایک نہر (جیحون) ہے  اور ’’اصفہان‘‘  میں  ایک بستی  بھی ’’مہران‘‘  نام کی ہے۔

شمس العلوم ودواء كلام العرب من الكلوم (10/ 6914):
"[مِهران]: من أسماء الرجال وهو أعجمي".

التكملة والذيل والصلة للصغاني (3/ 204):
"وقال ابن دُرَيد: يُقال إن بالسِّنْدِ نَهَرًا عظيمًا يُقال له: نَهْرُ مِهْرَانَ، وليس بعربيّ".

معجم متن اللغة (5/ 358):
"نهر مهران: نهر عظيم بالسند، بخراسان يعرف بجيحون.
مهران: قرية بأصفهان". 
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200076

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں