کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس بارے میں کہ : مکۃ المکرمۃ میں موجود مسافر مسجدِ عائشہ سے احرام باندھ کر عمرہ ادا کرسکتے ہیں یا یہ حکم فقط حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے لیے خاص تھا؟
''مکۃ المکرمۃ'' میں موجود مسافر اگر عمرہ کرنا چاہے تو اس پر لازم ہے کہ حدودِ حرم سے باہر جاکر احرام کی نیت کرے، خواہ ''تنعیم'' (مسجدِ عائشہ) سے یا جعرانہ وغیرہ سے۔ البتہ مسجدِ عائشہ سے احرام باندھنا افضل ہے۔ مسجدِ عائشہ سے احرام باندھنے کی اجازت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ خاص نہیں تھی۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200819
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن