بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مکمل قیمت کی ادائیگی سے پہلے بائع کا مشتری سے مبیع خریدنا


سوال

ہم قسطوں پر گاڑیاں فروخت کرتے ہیں،  بعض اوقات خریدار قسطوں کی رقم مکمل ہونے سے پہلے نقصان ہونے کی بنا پر مزید قسطیں نہیں بھر سکتا، تو ہم اس سے گاڑی واپس خرید لیتے ہیں، یہ صورت بہت شاذو نادر ہوتی ہے اور ہم شروع میں نہ تو طے کرتے ہیں کہ ہمیں فروخت کرے گا اور نہ دونوں کے دل میں کوئی ایسی بات ہوتی ہے، کیا اس طرح وہ گاڑی اس سے دوبارہ خریدنا درست ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مکمل قیمت  کی ادائیگی  سے پہلے اگر خریدار فروخت کنندہ کو اس سے خریدی گئی چیز  فرخت کرنا چاہے تو اس کے جواز کے  لیے شرط یہ ہے کہ فروخت کنندہ کو اس قیمت پر فروخت کرے جس قیمت پر خریدی تھی اس سے کم قیمت پر فروخت کرنا جائز نہیں۔

البحر الرائق شرح كنز الدقائق(16 / 87):
"(قوله: وشراء ما باع بالأقل قبل النقد) أي لم يجز شراء البائع ما باع بأقل مما باع قبل نقد الثمن". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144102200029

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں