بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مکتب کے لیے شادی شدہ ہونے کی شرط لگانا


سوال

مکتب کے ادارے میں تدریس کے لیے ایک قاری صاحب آئے جو مجود اور پڑھانے میں تجربہ کار ہو،تو مہتمم کا ان کو صرف اس وجہ سے مکتب کا استاد نہ رکھنا کہ مکتب کا ضابطہ یہ ہے کہ قاری صاحب شادی شدہ بھی ہوں۔ کیا مہتمم صاحب کا شرعاً یہ ضابطہ درست ہے؟ 

جواب

مکتب میں تقرر  کے لیے مہتمم کو اختیار ہے کہ  ادارے  کی بہتری کے لیے جو شرائط مناسب  ہوں، مقرر کرے؛ لہٰذا چھوٹے بچوں کو پڑھانے یا ان کی تربیت کے لیے قاری صاحب کے شادی شدہ  ہونے کی شرط لگانا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200602

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں