بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مکان کی رسید اور فائل کو نفع پر فروخت کرنا


سوال

 اے ایس ایف ہاؤسنگ سوسائٹی یا ڈی ایچ اے ملتان وغیرہ کی طرف سے نئی رہائشی اسکیم متعارف کی گئی ہیں، فی الحال ان کی ممبر شپ کے نام سے رجسٹریشن کی جارہی ہے، مقررہ تاریخ پر قرعہ اندازی کے بعد جن کے نام قرعہ اندازی میں آئیں گے وہ باقاعدہ رجسٹرڈ ممبر شمار ہوں گے۔ اس وقت مثلاً: دس ہزار روپے فیس وصول کی جارہی ہے، جب نام قرعہ اندازی میں آئے گا تو لامحالہ اس کی مارکیٹ بڑھ جائے گی۔ اب بعض مرتبہ ایک شخص ایک ہی پلاٹ، مکان یا فلیٹ لینا چاہتاہے لیکن وہ ہر کیٹیگری میں فارم جمع کرواتاہے تاکہ کسی ایک میں تو اس کا نام نکل آئے، اسے اندازہ ہوتاہے کہ اگر ایک سے زائد کیٹیگری میں اس کا نام نکل آیا تو وہ کسی صورت اس کی اقساط ادا نہیں کرپائے گا، اس وقت ذہن میں یہی ہوتاہے کہ ایک پلاٹ تو خود لیں گے باقی اگر نکل آئے تو کسی اور کے ہاتھ بیچ دیں گے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ایسی صورت میں اگر ممبر شپ کی رسید یا فائل تیار ہونے کے بعد بیچی جائے تو مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے اصل جمع کردہ رقم پر نفع کے ساتھ بیچی جاسکتی ہے؟ یا اصل رقم پر ہی بیچنا ضروری ہوگا؟ نیز کس صورت میں اصل پر نفع کے ساتھ بیچنا جائزہوگا یہ بھی بتادیں۔

جواب

مذکورہ صورت میں قرعہ اندازی میں نام نکل آئے اورپلاٹ معلوم ومتعین ہوجائے توپھر اسے زیادہ قیمت پر آگے فروخت کرناجائز ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143806200041

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں