مچھلی کا شکار پورا ہفتہ کیا جا سکتا ہے یا ہفتے کے دوران کسی دن شکار نہ کرنے کا حکم ہے?
مچھلی کا شکار پورا ہفتہ کیا جا سکتا ہے، ہفتے کے دوران کسی دن شکار نہ کرنے کا حکم نہیں ہے۔ قرآنِ پاک میں ہفتے کے دن مچھلی کے شکار کی ممانعت کا جو ذکر ہے وہ صرف بنی اسرائیل کے لیے تھی، اور ان کی آزمائش کے لیے تھی کہ وہ اس دن کا احترام کرتے ہیں یا نہیں جس دن کو انہوں نے خود عبادت کے لیے چنا تھا، لیکن اس قوم کے نافرمان اس امتحان میں کامیاب نہ ہوئے اور ان پر اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوا۔ یہ ممانعت ہماری امت کے لیے نہیں ہے۔
{وَسْئَلْهُمْ عَنِ الْقَرْيَةِ الَّتِيْ كَانَتْ حَاضِرَةَ الْبَحْرِ ۘاِذْ يَعْدُوْنَ فِي السَّبْتِ اِذْ تَاْتِيْهِمْ حِيْتَانُهُمْ يَوْمَ سَبْتِهِمْ شُرَّعًا وَّيَوْمَ لَا يَسْبِتُوْنَ ۙ لَا تَاْتِيْهِمْ كَذٰلِكَ نَبْلُوْهُمْ بِمَا كَانُوْا يَفْسُقُوْنَ} [الأعراف: 163] فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144104200527
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن