مچھلی کے حلال کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
مچھلی کا ذبح کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ یہ بلا ذبح ہی حلال ہے، البتہ شرط صرف یہ ہے کہ اپنی موت آپ نہ مری ہو۔
"عن ابن عمر رضی الله عنه قال: قال رسول الله ﷺ: أحلت لنا میتتان و دمان، فأما المیتتان: فالحوت والجراد، وأما الدمان: فالکبد والطحال". (مسند أحمد بن حنبل ۲/۹۸، رقم: ۵۷۲۳، سنن ابن ماجه، باب الکبد والطحال، النسخۃ الهندیة ۲/۲۳۸، دار السلام رقم: ۳۳۱۴، سنن الدار قطني، کتاب الأشربة وغیرها، دار الکتب العلمیة بیروت ۴/۱۸۴، رقم: ۴۶۸۷)فقط واﷲ سبحانہ وتعالیٰ اعلم
فتوی نمبر : 144004200437
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن