بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مچھر مارنے کا برقی آلہ استعمال کرنا


سوال

 آج کل ایک الیکٹرک آلہ مختلف جگہوں میں آویزاں ہوتا ہے جس پر مچھر بیٹھ کر یا دوسری چیز بیٹھ کر جل جاتے ہیں, اکثر گھروں دفتروں میں مچھروں کے خلاف استعمال ہوتا ہے تو کیا یہ بجلی کے ذریعے جلا کر مارنا درست ہے؟

جواب

مچھر  وغیرہ مارنے کا مذکورہ برقی آلہ جو مساجد دفاتر وغیرہ جگہوں پر استعمال ہوتا ہے اس آلےمیں بجلی ہوتی ہے، آگ نہیں ہوتی؛ اس لیے  ایسے  آلے کے استعمال کی اجازت ہے۔ باقی موذی حیوانات کو آگ سے جلانے کے حکم میں تفصیل ہے، نہ تو مطلقاً منع ہے نہ ہی مطلقاً جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200073

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں