بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موہمِ شرک الفاظ پر مشتمل کلام پڑھنا


سوال

 " بگڑی بنا دیں میری اے طیبہ کے والی" اس طرح نعت پڑھنےکے بارےمیں،  کیا حکم ہے؟ 

جواب

ان اشعار  کے معانی اگرچہ بتاویل درست و صحیح ہو سکتے ہیں، مگر چوں کہ (بظاہر) ان سے شرک کا وہم ہوتا ہے، اس لیے عوام کے سامنے ان کا پڑھنا فتنہ کا سبب ہے، اس سے بچنا چاہیے، لہٰذا ان کا پڑھنا جائز نہیں ہے۔  (مستفاد: فتاوی رشیدیہ ص184 ط:عالمی مجلس تحفظ ِ اسلام) فقط واللہ تعالیٰ اعلم

مزید فائدے کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:

موہم شرک اشعار کا حکم


فتوی نمبر : 144012201928

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں