بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

موٹرسائیکل کی قیمت نقد ادا کرنا اور موٹر سائیکل سال بعد وصول کرنا


سوال

اگر زید جو کہ موٹر سائیکل خریدنا چاہتا ہے،عمر سے (جس کا موٹر سائیکلوں کا بارگین ہے اور سالہا سال عمر کے پاس بارگین میں موٹر سائیکل دست یاب ہوتے ہیں) تو زید عمر سے کہتا ہے کہ میں موٹر سائیکل کی قیمت ابھی یعنی 25فروری 2019 کو ادا کرتا ہوں اور موٹر سائیکل ایک سال بعد یعنی 25فروری 2020 کو وصول کروں گا،تو اس طرح کی بیع کرنا کیسا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مطلوبہ موٹر سائیکل کے اگر  تمام او صاف و ماڈل (بایں طور) قیمت کی ادائیگی کے وقت متعین کر دیے جائیں (کہ ایک سال بعد اسی ماڈل اور ان صفات کی حامل موٹر سائیکل ملنے کا غالب گمان ہو) اوررقم پوری اداکردی جائے اورموٹر سائیکل کی وصولی سال بھر کے بعد کی جائے تو  اس طور پر معاملہ کرنا شرعاً جائز ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201045

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں