بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

موزہ کھل جائے تو مسح باطل ہوجائے گا


سوال

اگر چمڑے کے موزوں کی چین ( زپ )کچھ دیر کے لیے کھل جائے تو اس سے وضو ٹوٹ جائے گا؟

جواب

اگر پاکی کی حالت میں موزے پہننے کے بعد ایک مرتبہ حدث لاحق ہونے (وضو ٹوٹنے) کے بعد  موزوں کی چین کھل جائے اور  ٹخنوں سے نیچے پاؤں کا اکثر حصہ نظر آرہاہو تو اس صورت میں مسح باطل ہوجائے گا۔ وضو کی حالت میں اگر اتنی مقدار کھل جائے تو صرف پاؤں دھوکردوبارہ موزہ پہن لینا کافی ہے اور حدث(بے وضو ہونے)کی حالت میں اگر موزہ کھل جائے تو مکمل وضو دوبارہ کرنا ہوگا۔عمدۃ الفقہ میں ہے:

فتاوی شامی میں ہے:

"(وخروج أكثر قدميه) من الخف الشرعي، وكذا إخراجه ( نزع ) في الأصح؛ اعتباراً للأكثر، ولا عبرة بخروج عقبه ودخوله، وما روي من النقض بزوال عقبه فمقيد بما إذا كان بنية نزع الخف، أما إذا لم يكن أي زوال عقبه بنيته بل لسعة أو غيرها فلاينقض بالإجماع، كما يعلم من البرجندي معزياً للنهاية وكذا القهستاني". (1/276)

العنایۃ میں ہے :

"(وقوله: وكذا بأكثر القدم) أي يثبت حكم النزع بخروج أكثر القدم إلى ساق الخف (هو الصحيح) هذا هو المروي عن أبي يوسف، وهو قول الحسن بن زياد.

ووجهه أن الاحتراز عن خروج القليل متعذر؛ لأنه ربما يحصل دون القصد كما إذا كان الخف واسعاً إذا رفع القدم يخرج العقب، وإذا وضعها عادت العقب إلى مكانها، فلو قلنا بنقض المسح في مثله وقع الناس في الحرج، بخلاف الكثير فإن الاحتراز عنه ليس بمتعذر". (1/243)

الجوہرۃ النیرۃ میں ہے :

"( قوله: وينقضه أيضاً نزع الخف) أي بعد انتقاض الطهارة الأولى؛ لسراية الحدث إلى القدم لزوال المانع وهو الخف، وحكم النزع يثبت بخروج القدم إلى الساق، وكذا بأكثر القدم وهو الصحيح". (1/102)فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144004200558

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں