موبائل میں قرآنِ کریم آڈیو، ویڈیو یا ٹیکسٹ کی صورت میں ہو تواس موبائل کو بیت الخلا میں لے کر جانا کیسا ہے؟
اگر موبائل میں قرآنِ کریم اسکرین پر کھلا ہو ا ہو یا تلاوت جاری ہو تو اس کو لے کر بیت الخلا جانا جائز نہیں، البتہ اگر موبائل میں قرآنِ کریم کھلا نہ ہو اور نہ ہی اس کی تلاوت جاری ہو تو ایسی صورت میں اسے بیت الخلا لےجانے کی گنجائش ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012201998
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن