کیا موبائل میں تلاوت کی جاسکتی ہے؟
موبائل میں دیکھ کر قرآن مجید کی تلاوت کی جاسکتی ہے، اگر موبائل فون ٹچ اسکرین والا ہے اور اسکرین پر قرآن پاک کھلا ہو تو اسکرین پر بلا وضو ہاتھ لگانا جائز نہیں، موبائل کے دیگر حصوں کو بے وضو بھی چھوسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200948
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن