بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل ایپلیکیشن کے ذریعہ بغیر وضو کے قرآن مجید پڑھنے کا حکم


سوال

کیا قرآنِ پاک ایپلیکیشن میں بغیر وضو کے پڑھا جا سکتا ہے؟

جواب

موبائل ایپلی کیشن کے ذریعہ بغیر وضو کے قرآنِ مجید پڑھنا جائز ہے بشرطیکہ اسکرین پر جس وقت قرآنِ مجید کھلا ہوا ہو  اسکرین کو ہاتھ نہ لگائے،  بقیہ حصوں کو بلاوضو بھی چھوسکتاہے، البتہ افضل یہ ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت با وضو ہوکر کی جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200132

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں