بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حاجی کا منیٰ سے باہر رات گزارنا


سوال

اگر حاجی گیارہ ذوالحجہ کو طو افِ  زیارت کے بعد تھکا وٹ کی وجہ سے مکہ میں اپنے ہو ٹل میں آ کر سو جائے، اور رات میں منی نہ جاسکے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟  اگلے دن زوال کےبعد منی گئے ۔

جواب

منیٰ  میں رات گزارنا سنت ہے؛  اس لیے بلاعذر منی سے باہر  مکہ یا رہائش کے ہوٹل پر رات گزارنا سنت کے خلاف ہونے کی وجہ سے درست نہیں۔ البتہ حج ہوجائے گا،  دم وغیرہ لازم نہیں ہوگا۔

فتاویٰ تاتار خانیہ میں ہے :

"ویکره أن لایبیت بمنی لیال الرمی، ولو بات في غیره متعمداً لایلزمه شيءٌ عندنا". ( التاتارخانیة 2/466)  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200777

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں