بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

منزل پڑھ کر دھاگے پر گرہ لگانا پھر اس دھاگے کو پہننا


سوال

اگر کوئی آدمی قرآنِ  پاک کی تلاوت کرتا ہے اور پھر وہ ہر منزل پر نیلے رنگ کا دھاگا لے کر ہر منزل کی تلاوت مکمل ہونے پر اس پر چھپ کر کے ایک گرہ لگاتا ہے،  ہر منزل پر اسی طرح کے مکمل سات منزل پر سات گرہیں  لگا کر پھر اس دھاگے  کو اپنے گلے میں لٹکا دیتا ہے، کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ قرآنِ  کریم سے  تبرک حاصل کرنا جائز ہے،  لیکن کوئی ایسا عمل کرنا جس سے عمل کرنے والے، یا اسے  دیکھنے والوں کا عقیدہ خراب ہونے کا اندیشہ ہو، اس سے اجتناب چاہیے؛ لہذا مذکورہ عمل سے اجتناب کیا جائے۔ نیز تعویذ اُن کے لیے ہوتا ہے جو خود معوذات نہ پڑھ سکتے ہوں، جو خود قرآنِ کریم کی تلاوت کرتاہو اسے تعویذ کی نہ ضرورت ہے، نہ اس کے لیے اس طرح دھاگے پر گرہیں لگاکر گلے میں پہننا درست ہے؛ لہٰذا مصائب اور شرور سے حفاظت کے لیے سورہ بقرہ، آیۃ الکرسی اور معوذتین وغیرہ پڑھنے کے ساتھ حفاظت کے لیے صبح شام کی مسنون دعاؤں کا اہتمام کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200028

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں