بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ممانی سے پردہ کا حکم


سوال

کیا میرا میری ممانی سے پردہ ہے؟ جب کہ وہ صاحبِ اولاد ہیں۔ آیا میں ان سے بات چیت کر سکتا ہوں یانہیں؟

جواب

ممانی اگرچہ صاحبِ اولاد ہوں مگر آپ کے لیے غیر محرم ہیں، اور ان کی حیثیت آپ کے لیے اجنبیہ کی سی ہے۔ممانی سے بقدرِ ضرروت گفتگو کرسکتے ہیں، بلاضرورت گفتگو ، نیز آزادانہ اختلاط درست نہیں۔

فتاوی شامی میں ہے :

"وفي الشرنبلالية معزيًا للجوهرة: ولايكلم الأجنبية إلا عجوزًا عطست أو سلمت فيشمتها، لايرد السلام عليها وإلا لا، انتهى، وبه بان أن لفظة "لا" في نقل القهستاني: ويكلمها بما لايحتاج إليه زائدة، فتنبه". (6/369)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200594

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں