میں نے اپنی بیٹی کا نام ملیکہ Mulaykaرکھا ہے، کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟ اور اس کا کیا مطلب ہے؟
’’ مُـلَیْـکَه ‘‘ (ملکۃ کی تصغیر ہے)، صحابیات کے ناموں میں سے ہے، اس کا معنی :’’ چھوٹی سی ملکہ، پیاری ملکہ، عظیم ملکہ، صلاحیت ، سلیقہ کے ہیں، یہ نام رکھنا درست ہے اور اچھا بھی ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004200566
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن