بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ملازمت کے حوالہ سے پریشانی سے متعلق حل کے لیے اعمال


سوال

میری جاب کا مسئلہ ہے، کئی مہینے سے میری جاب  نہیں ہے،  کافی جگہ اپلائی کیا ہے  اور انٹرویو بھی دیے ہیں، لیکن کہیں سے کوئی بھی جواب نہیں آرہا ،  آپ میرا استخارہ نکال کے بتا سکتے ہیں، میرے  اوپر  کوئی بہت بری نظر تو نہیں ہے، جس کی وجہ سے جاب لگنے میں پریشانی ہو رہی ہو، کیوں کہ میری جاب  اچانک سے ہٹ گئی ہے، میری پرموشن بھی ہوئی تھی،  میں کافی پریشان ہوگیا ہوں جاب کی طرف سے، اور گھر کے حالات بھی خراب ہو رہے ہیں، کرایہ پر رہتا ہوں، میرے دو بچے  ہیں،  مجھے کچھ پڑھنے کا دے دیں آپ،  میں الحمد للہ نماز بھی پڑھتا  ہو اور  ”یا وہاب“ روز پڑھتا ہوں ہر فرض نماز کا بعد۔

جواب

اللہ تعالیٰ کی ذات سے مایوس نہ ہوں، پنج وقتہ نمازوں کو ان کے اوقات میں باجماعت ادا کرنے کا اہتمام کریں،  استغفار کی کثرت کریں، فجر اور مغرب کے بعد ایک ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور سورہ طارق پڑھیں۔

اور  فجر کی نماز کے بعد اشراق سے پہلے ستر مرتبہ پابندی سے یہ آیت پڑھا کریں، ان شاءاللہ رزق کی تنگی سے محفوظ رہیں  گے:

{ اَللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاء وَهُوَ الْقَوِيُّ العَزِيزُ} ( الشوری: ۱۹)

2۔ نیز   ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:

"أَللّهمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَنْ مَنْ سِوَاكَ".

اور جب بھی وضو کیا کریں دورانِ وضو درج ذیل دعا کا اہتمام کیا کریں:

"أللهُمَّ اغْفِرْلِيْ ذَنْبِيْ وَ وَسِّعْ لِيْ فِيْ دَارِيْ وَ بَارِكْ لِيْ فِيْ رِزْقِيْ" ۔

اللہ تبارک وتعالیٰ نے آپ  کی روزی جہاں اور جتنی مقدر کی ہے وہاں اور اتنی آپ کو ضرور ملے گی۔

باقی اس مقصد کے لیے استخارہ نہیں کیا جاتا ہے، استخارہ کی حقیت اور طریقہ کی تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتوی ملاحظہ فرمائیں:

استخارہ کیا ہے ؟

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200699

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں