بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مقیم امام نے مسافر کو اپنا نائب بنادیا


سوال

امام نماز پڑھا رہا تھا، اور اقامت مسافر نے کہی تھی،  اسی درمیان امام  کا وضو ٹوٹ گیا تو اب مسافر نماز پڑھانے کے لیے مصلے پر گیا اور اس نے مقیم امام کے پیچھے دو رکعتیں بھی ادا کر لیں تھیں تو کیا اب وہ نماز ادا کرا سکتا ہے؟

جواب

جب مسافر نے مقیم امام کی اقتدا  کرلی تو چاروں رکعتیں پوری کرنی اس پر مثل مقیم کے فرض ہوگئیں ،  اب اگر ضرورت کے موقع پر مقیم امام  نے دو رکعت کے بعد اس کو اپنا خلیفہ مقرر کیا تو وہ نماز پڑھا سکتا ہےاوروہ مقیم ہی کی طرح نماز پوری کرائے گا۔فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 143905200082

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں