بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مقروض کیسے زکاۃ نکالے؟


سوال

میرے بھائی  کے پاس ساڑھے سات تولے سے زیادہ سونا ہے، اور اس پر کافی قرض ہے ، کچھ رقم مزدوری کر کے جمع کی ہے ،  زکاۃ کیسے ادا کریں؟

جواب

آپ کے بھائی کے اوپر جتنا قرض ہے اگر اس کو ادا کر دیا جائے اور اس کے بعد اس کی ملکیت میں سونا اور نقدی ملا کر اتنا مال ہو کہ جس کی قیمت  ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت تک پہنچتی ہو (جوکہ حکومت پاکستان کے اعلان کے مطابق سن 20018 میں 38406 روپے ہے)  تو اس پر زکاۃ واجب ہو گی۔ جس کا طریقہ یہ ہے کہ قرض کی رقم منہا کر لے، اس کے بعد بقیہ مال اگر نصاب (جس کی مقدار اوپر بتائی گئی) تک پہنچ رہا ہو تو اس کا چالیسواں حصہ یعنی  ڈھائی فیصد  زکاۃ ادا کر دیں، اور اگر قرض کی رقم منہا کرنے کے بعد نصاب کے بقدر مال نہ بچے تو آپ کے بھائی پر زکاۃ لازم نہیں ہوگی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200055

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں