بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قعدہ اولی میں اقتدا کی، مقتدی کے تشہد پڑھنے سے پہلے ہی امام کھڑا ہوجائے تو کیا حکم ہے؟


سوال

امام دوسری رکعت میں تشہد کی حالت میں تھا،  مقتدی امام کے پیچھے شریک ہونے کے لیے بیٹھا ہی تھا کہ امام صاحب تیسری رکعت کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے، اب اس صورت میں آیا مقتدی تشہد پڑھے گا یا امام کی اقتدامیں کھڑا ہو جائے گا؟

جواب

مقتدی پہلے تشہد پڑھے پھر اس کے بعد  تیسری رکعت میں امام کے ساتھ شامل ہوجائے ۔ 

'' إذا أدرك الإمام في التشهد وقام الإمام قبل أن يتم المقتدي أو سلم الإمام في آخر الصلاة قبل أن يتم المقتدي التشهد فالمختار أن يتم التشهد. كذا في الغياثية وإن لم يتم أجزأه''. (الفتاوى الهندية ،1/ 90) فقط واللہ اعلم
 


فتوی نمبر : 143909201019

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں