بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مقتدی کا امام کے پیچھے سورہ فاتحہ پڑھنا


سوال

 کیا کسی بھی وقت کی باجماعت نماز میں مقتدی امام کے پیچھے سورۃ الفاتحہ پڑھے گا؟

جواب

امام کی اقتدا میں خاموش رہناضروری ہے،خواہ جہری نمازہویاسری، زبان سے قراءت کی اجازت نہیں، البتہ دل ہی دل میں سورۂ فاتحہ کے الفاظ کی جانب متوجہ رہنے کو حضرت تھانوی رحمہ اللہ  نے مستحسن لکھاہے۔ چناں چہ ایک سالک کے خط کے جواب میں لکھتے ہیں:

’’(سری نماز میں قلب کا خود بخود ذکر کی جانب مائل ہوجانا) پسندیدہ حالت ہے، اس میں تبدیلی کی ضرورت نہیں، ہاں! زبان کو حرکت نہ ہو۔ اوراگردوسرے اذکارکے بجائے سورہ فاتحہ کے الفاظ کاخیال ہو توزیادہ بہترہے‘‘۔ (تربیت السالک جلدسوم،ص:275،ط:زمزم پبلشرز) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201923

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں