بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مفتی کے لیے دعوت قبول کرنا


سوال

جن مفتیان کرام کے پاس جانبین کا مسئلہ ہو تو  قبل از فتوی کیا وہ مفتیان کرام  جانبین میں  کسی کی بھی دعوت کھاسکتے ہیں؟

جواب

مفتی میں کسی پر حکم کے الزام (لازم کرنے) کی اہلیت نہیں ہوتی، یہ قاضی کا منصب ہے ؛ اس لیے مفتی  کے لیے  عمومی احوال میں دعوت قبول کرنا جائز ہے،  تاہم اگر   دعوت  کا سبب ان کی طرف سے جاری ہونے والا فتوی ہو تو دعوت میں شرکت نہیں کرنی چاہیے،اور اگر مفتی فتوی میں سہولت کے لیے یا رخصت دینے کے لیے ہدیہ یا دعوت قبول کرے تو یہ ناجائز اور حرام ہے۔ اور اگر ان کے علم وتقوی کی وجہ سے  محبت والفت کے طور پر ہدیہ دیا جائے  یا دعوت کی جائے تو قبول کرنا جائز ہے۔   (فتاوی شامی (5/ 373)  کتاب القضا، ط: سعید)۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200390

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں