بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

معراج میں رؤیتِ باری تعالیٰ


سوال

کیا آپﷺ نے معراج کے موقع پر  اللّہ تعالیٰ کی زیارت کی ہے ؟

جواب

جمہور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اورتابعین رحمہم اللہ کا موقف یہی ہے کہ معراج کے سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دیدارِخداوندی سے مشرف ہوئے ہیں۔اور یہ رؤیت ،رؤیت عینی تھی ، یعنی آپﷺ نے اپنی آنکھوں سے اپنے پروردگار کی زیارت فرمائی۔(سیرت مصطفی،ازمولانامحمدادریس کاندہلوی رحمہ اللہ ،1/322الطاف اینڈ سنز)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200835

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں