بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

معذور آدمی کا تراویح کے لئے مسجد آنا


سوال

معذور آدمی کے لیے نمازِ تراویح کیا حکم ہے ، جو کہ وہیل چیئر پر ہو، اور بغیر کسی کی مدد سے مسجد جانے سے قاصر ہو؟

جواب

اگر کوئی دوسرا آدمی میسر ہو جو مذکورہ معذور آدمی کو مسجد لے کر جانے اور واپس لے کر آنے کے لیے تیار ہو تو اس معذور کو چاہیے کہ اس کی مدد سے مسجد جاکر عشاء کی نماز بھی جماعت سے پڑھے اور اس کے بعد تراویح کی جماعت میں بھی شریک ہوجائے، لیکن اگر کوئی مسجد تک لے کر جانے والا نہ ہو تو پھر یہ معذور گھر ہی میں تراویح کی نماز ادا کرلے۔ اگر کوئی اور بھی ساتھ میں ہو تو جماعت کرالے ورنہ انفرادی پڑھ لے۔فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 143908200912

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں