معتکف ختمِ تراویح کے لیے مسجد سے باہر دوسری مسجد میں جا سکتا ہے یا نہیں؟
اگر کوئی شخص سنت اعتکاف میں بیٹھا ہو تو ایسا معتکف ختم تراویح کے لیے دوسری مسجد نہیں جا سکتا۔ اگر جائے گا تو اس کا اعتکاف فاسد ہو جائے گا اور ایک دن کے اعتکاف کی قضا لازم ہو گی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201537
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن