بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

معاملات کی کتاب کی حیثیت


سوال

کتاب معاملات کی کوئی قانونی حثیت ہے،  کیا سول کورٹ اس پر عمل درآمد کروانے کا پابند ہے؟

جواب

سائل  کے سوال کا مقصد اگر معاملات سے متعلق کسی خاص کتاب کے حوالے سے استفسار ہے ، تو اس کے مصنف اور کتاب کا مکمل نام لکھ کر اس کی حیثیت معلوم کی جاسکتی ہے، اگر معاملات سے متعلقہ شرعی اَحکام کے حوالے سے سوال مقصود ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ معاملات سے متعلق  شریعت کے  جو اَحکام منقول ہیں، جنہیں فقہاء کرام نے اپنی کتابوں میں ذکر کیا ہے وہ قانونِ شریعت ہے،  ان پر عمل کرنا ضروری ہے،   باقی سول کورٹ  میں اس پر عملدرآمدی کی تفصیل کے لیے  ماہرین قانون سے رجوع کرلیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200613

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں