جو بیوی طلاق کے بعد موت تک شادی نہ کرے یہ جنت میں کس کے ساتھ ہوگی؟
کسی مستند روایت میں مطلقہ کے بارے میں صراحت نہیں مل سکی کہ وہ جنت میں کس کے ساتھ ہوگی، البتہ غیر شادی شدہ عورت سے متعلق فقہاء نے لکھا ہے کہ اس کو اختیار دیا جائے گا کہ جس آدمی کو پسند کرے، اس سے ہی اس کا نکاح ہو جائے گا، اگر وہ کسی کو پسند نہ کرے تو حورِ عین میں سے ایک مرد پیدا کر کے اللہ تعالیٰ نکاح کر دے گا۔ (فتاویٰ محمودیہ. جلد:1. صفحہ نمبر 693) ممکن ہے ان کے ساتھ ایسا ہی معاملہ کیا جائے، بہتر ہے کہ یہ معاملہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی مشیت پر موقوف رہنے دیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144105200132
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن