بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مضر اثرات سے محفوط رہنے کا عمل


سوال

میرے شوہر پر فالج کا اٹیک ہواہے،ہم اپنے گھر پر نہیں ہیں،میرے گھر میں اثرات بھی تھے ،اور گھر میں جانے کو منع کیاہے،میرے شوہر گھر جانے کو بضد ہیں ،میرا گھر نمبر m.201 انڈہ موڑ پر ہے ۔براہِ کرم اس بارے میں بتادیں۔

جواب

جادو،آسیب وغیرہ دیگرمضراثرات سے محفوظ رہنے کے لیے عاملین کی بجائے خود پنج وقتہ نماز، تلاوت، ذکرواذکار اوردعاؤں کا اہتمام کریں، نیز حتی الامکان ہر وقت باوضو  رہیں۔  آ پ اپنے گھر میں جاسکتی ہیں ،شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں اور نہ ہی کوئی ممانعت ہے۔اپنے گھر میں  قرآن کریم کی سورہ بقرہ کی تلاوت کا اہتمام کریں، خود نہ پڑھ سکیں تو کسی اور سے تلاوت کروالیں، اور سورۂ فلق اور سورۂ ناس صبح شام پڑھنے کامعمول بنائیں،اورساتھ ساتھ مندرجہ ذیل دعا صبح شام تین تین مرتبہ پڑھاکریں،ان شاء اللہ مضراثرات خود ختم ہوجائیں گے:

"أَعُوذُ بِوَجْهِ اللَّهِ الْعَظِيمِ الَّذِي لَيْسَ شَيْءٌ أَعْظَمَ مِنْهُ ، وَبِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ الَّتِي لاَ يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلاَ فَاجِرٌ ، وَبِأَسْمَاءِ اللَّهِ الْحُسْنَى كُلِّهَا مَا عَلِمْتُ مِنْهَا وَمَا لَمْ أَعْلَمْ ، مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَبَرَأَ وَذَرَأَ".(موطا امام مالک)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200566

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں