بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مضاربت سے اپنا پیسہ نکالنا/ کسی شریک کا اس حصہ کو خریدنے کاحکم


سوال

آٹھ افراد مضاربت میں شریک ہیں، اب ایک اپنا کام چھوڑنا چاہتا ہےتو کیا باقی شرکاء میں سے کوئی اس کا حصہ خریدسکتاہے؟  نیز ان کے حصہ معلوم کرنے کا کیا طریقہ کار ہوگا؟

جواب

اگر آٹھ افراد نے مل کر ایک آدمی کو مضاربت کے لیے رقم دی ہے اور اب ایک شخص مضاربت سے اپنا پیسہ نکالنا چاہتا ہے تو اس کا طریقہ یہ ہےکہ کاروبار کی مجموعی مالیت (نقدی, مال تجارت ,قابل وصول رقم)لگالی جائے پھراصل رقم اور منافع کوالگ کرکے اس آدمی کا سرمایہ اور منافع میں جو اس کاحصہ بنتا ہے اسے جمع کرکے اس کاحصہ متعین کردیا جائے اس کے بعد اگر کوئی شریک اس حصہ کو اپنی طرف کرنا چاہتا ہوتو وہ یہ رقم علیحدہ ہونے والے کو ادا کردے اور اس کا حصہ اپنی طرف کرلے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201637

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں