بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز کے بعد امام کے مصلے کو پلٹنا


سوال

 ہر فرض نماز کے بعد امام کے مصلے کو کیوں پلٹ دیا جاتا ہے؟ اس مسئلے کو مع دلائل کے خوب واضح فرماکر جواب عنایت فرمائیں!

جواب

جن مساجد میں ایسا اہتمام ہوتا ہو، وہاں کی انتظامیہ سے دریافت کرلیا جائے کہ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں؟  اگر مصلے کی حفاظت کے پیشِ نظر پلٹتے ہیں، یا اس لیے کہ امام کے علاوہ کوئی اور اس مصلے پر نماز نہ ادا کرے  تو اس میں حرج نہیں۔

اور  اگر عوام الناس کے خیال کے مطابق پلٹتے ہیں کہ مصلی نہیں پلٹا گیا تو شیطان نماز پڑھ لے گا، تو یہ غلط اور بے اصل بات ہے۔

آپ کے مسائل اور ان کا حل میں ہے :

’’نماز پڑھ کر جائے نماز کا کونا پلٹنا محض ایک رواج ہے، ضرورت ہو تو اس کو تہہ کردینا چاہیے، اور جو یہ مشہور ہے کہ اگر جائے نماز کو اسی طرح رہنے دیا جائے تو شیطان اس پر نماز پڑھتا ہے، یہ فضول بات ہے‘‘۔ (ص ۳۴۷، ج۳)

اسی طرح کے ایک اور سوال کے جواب میں یوں لکھا ہے :

’’شیطان کے نماز پڑھنے کی بات غلط ہے، مسجد میں تو چوبیس گھنٹے صفیں بچھی رہتی ہیں‘‘۔ (ص۳۴۷، ج۳) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200060

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں