بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مشترکہ مکان ایک شریک اپنے نام کراوئے تو شریک کو موجودہ مارکیت ریٹ سے رقم ادا کرے گا


سوال

ہم نے کچھ عرصہ پہلے ایک مکان ۵۶ لاکھ میں خریداتھا ، جس میں ۴۵ لاکھ میرے تھے بقیہ والد صاحب کے، مکان کی  مارکیٹ ویلیو اب ۹۰ لاکھ کے قریب ہے، یہ مکان اپنے نام کراوانا چاہتا ہوں تو مجھے اپنے والد صاحب کو کتنے پیسے دینے ہوں گے؟ آیاجو پیسے انھوں نے اس گھر کے لینے میں ملائے تھے یا موجودہ مارکیٹ ویلیو  کے تناسب سے ؟

جواب

والدصاحب نے اگر شرکت کے طورپر رقم ملائی تھی تو وہ اپنے حصے کے مالک  ہیں، چاہیں آپ کو فروخت کریں یا نہ کریں اوراگر فروخت کریں تو قیمت خرید آپ سے وصول کریں یا موجودہ مالیت کے حساب سے اپنا حصہ آپ کو فروخت کریں۔بہرحال یہ والد کی رضامندی پر موقوف ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143805200013

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں