بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مشائخ احمدآبادنامی کتاب کامطالعہ کرناکیساہے؟


سوال

میں تبلیغی سفرپرجرمنی آیاہوں،مولانایوسف متالاصاحب کی کتاب’’مشائخ احمدآباد‘‘مجھے ملی ہے،کیااس کامطالعہ کرناٹھیک ہے؟

جواب

مذکورہ کتاب میں بزرگوں کے واقعات ذکرکئے گئے ہیں،مطالعہ درست ہے ،البتہ مجذوب حضرات کے واقعات اورکیفیات کے بارے میں یہ سمجھ لیناچاہئے کہ ان کے تعلق مع اللہ کی کیفیت کوسمجھنامشکل ہوتاہے ،بسااوقات خلاف شرع اقوال وافعال بھی ان سے سرزدہوجاتے ہیں ،لیکن کسی دوسرے کوان اعمال واقوال میں ان کی پیروی واتباع کرنادرست نہیں۔نہ ہی ان کے خلاف شرع اقوال وافعال کی ترویج واشاعت ٹھیک ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143611200003

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں