بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسلمانون کو خلافت کیوںکر مل سکتی ہے؟


سوال

خلافت اب دوبارہ کیسے قائم ہو گی۔مولانا نے کہا کہ اعمال ٹھیک ہوں گے تو خلافت قاہم ہو گی۔ میرا سوال یہ ہے کہ جس وقت حضرت امام مہدی آہیں گے تو اس وقت جو وہ خلافت قائم کریں گے اس وقت سب لوگوں کے اعمال ٹھیک ہوئے ہوں گے۔ یا پھر جہاد کے ذریعے۔ جو ابھی بھی آسکتی ہے۔اگر ہم اللہ کے لیئے جہاد کریں اور خلافت کے لیئے کوشش کریں۔ جزاک اللہ

جواب

اللہ جل شانہ نے سورہ نور آیت ۵۵ میں اہل ایمان سے وعدہ کیا ہے کہ ایمان اور عمل صالح پر استقامت اختیار کریں گے تو ان کو زمین میں خلافت، دین کا غلبہ اور امن امان والی زندگی عطا فرمائیں گے، اور اسلام کی چودہ سو سالہ تاریخ اس پر شاہد ہے کہ مختلف زمانوں اور ملکوں میں مسلمانوں کو اپنے عمل اور صلاح کے پیمانے پر اس وعدہ الہیہ کا حصہ ملا ہے۔ اس لیئے یہ کہہنا درست  ہے کہ اعمال ٹھیک ہونگے تو خلافت قائم ہوگی۔ لہذا اس وعدہ کو صرف امام مہدی کے زمانے کے ساتھ مخصوص نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی صرف جہادہی اس کا ذریعہ ہے، بلکہ یہ وعدہ اللہ تعالی نے جن شرائط واعما ل کی بنیاد پر رکھا ہے وہ شرائط آج بھی پوری ہوں تو اس وعدہ الہی کا ظہور ہوگا اور وہ پورے کے پورے دین پر عمل واستقامت ہے منجملہ جس میں جہاد بھی اپنی تمام شرائط کے ساتھ شامل ہے۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143704200020

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں