بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کے چوکیدار کے لیے جمعہ اور جماعت کی نماز چھوڑنے کا حکم


سوال

کیا مسجد  کے  چو کی  دار  کے  لیے نمازِ جمعہ اور جماعت چھوڑنا جائز ہے?

جواب

مسجد  کے  چوکیدار  کے لیے جمعہ کی نماز چھوڑنا جائز نہیں ہے، بلکہ اسے چاہیے کہ وہ جس مسجد میں چوکیدار ہے اس مسجد میں نمازِ جمعہ شروع ہونے سے پہلے ہی کسی مسجد  میں جمعہ ادا کرلے یا نمازِ جمعہ ختم ہونے کے بعد کسی دوسری مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کا اہتمام کرے۔اسی طرح اگر جماعت کے وقت پہرے کی ضرورت کی وجہ سے وہ اس مسجد کی جماعت کی نماز میں شریک نہیں ہوسکتا ہے تو مسجد کی جماعت سے پہلے یا بعد میں مسجد  کی حدود سے باہر کسی جگہ کسی دوسرے شخص کے ساتھ اپنی نماز جماعت سے ادا کرنے کی کوشش کرے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144102200246

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں